پورا کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے، آزاد حصہ بھی پاکستان سے واپس لیں گے:ترجمان بھارتی وزیراعظم

پورا کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے، آزاد حصہ بھی پاکستان سے واپس لیں گے:ترجمان ...
پورا کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے، آزاد حصہ بھی پاکستان سے واپس لیں گے:ترجمان بھارتی وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(کے پی آئی)بھارت نے دھمکی دی ہے کہ آزاد کشمیر کو بھی واپس لیا جائے گا۔ بھارتی وزیراعظم کے ترجمان نے جمعہ کے روز ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ پورا کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ترجمان کے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ آزاد کشمیر سمیت تمام کشمیر بھارتی اٹوٹ انگ ہے۔بھارت کو کشمیر کی ملکیت کا اختیار ہے ۔بھارت پورا کشمیر حاصل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرےگا۔ ےاد رہے جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بدلنے یا نئی آبادیاں بسانے کی کوئی بھی کوشش اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف وزری ہوگی۔ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال پر کہا تھاکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلم آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہیں کیونکہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں اس کی حیثیت واضح کرتی ہیں ہم اس حوالے سے کشمیری عوام کے رد عمل پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -