وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے،ن لیگ نے پنجاب میں 6باریاں لے کر کیا کیا؟، تحریک انصاف کو اقتدار ملا تو مزدور کسی دوسری جماعت میں نہیں جائیں گے:عمران خان

وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے،ن لیگ نے پنجاب میں 6باریاں لے کر کیا کیا؟، ...
وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے،ن لیگ نے پنجاب میں 6باریاں لے کر کیا کیا؟، تحریک انصاف کو اقتدار ملا تو مزدور کسی دوسری جماعت میں نہیں جائیں گے:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف صادق او ر امین نہیں رہے،ن لیگ نے پنجاب میں 6 باریاں لے کر بھی کیا کیا ہے؟،تحریک انصاف کو اقتدار ملا تو مزدوروں کو کسی دوسری جماعت میں جانے کی نوبت نہیں آئے گی۔

بلوچستان کی زمین پر یہاں کی عوام کا حق ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتا،سراج الحق کا لیبر ڈے کے موقع پر گوادر میں جلسے سے خطاب

تفصیلات کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا لانڈھی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہماری معاشی پالیسی خراب ہے، یہاں غریب غریب ہورہا ہے امیر امیرتر ہورہا ہے، جب تک مزدوربااختیار نہیں ہوگا اس وقت تک نہ معیشت بہتر ہوگی او ر نہ خوشحالی آئے گی۔ اگر ملک کو فلاحی ریاست بنانا ہے تو کمزور طبقے کو سہارا دینا ہوگا کیونکہ کمزورطبقے،مزدور،کسانوں کی دیکھ بھال کرنے تک معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،جبکہ میرا نظریہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ہماری پہلی باری ہے، اس سال کے اختتام تک خیبرپختونخوا میں سب کو ہیلتھ کارڈ دیں گے،ہیلتھ کارڈ پر 5لاکھ تک علاج مفت ہے یہی نہیں خیبر پختونخوا میں نجی سکولوں سے طلباگورنمنٹ سکولوں میں آرہے ہیں۔ جہانگیرترین1سال میں جتناٹیکس دیتاہے نوازشریف نے15سال میں نہیں دیا۔ ہمارے بنائے شوکت خانم کینسرہسپتالوں میں70فیصدغریب مریضوں کامفت علاج ہوتا ہے،تحریک انصاف کو اقتدار ملا تو مزدور کسی دوسری جماعت میں نہیں جائیں گے کیونکہ اپنے مزدوروں کی دیکھ بھال کرنیوالا زیادہ کامیاب ہوتا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -