لوڈشیڈنگ میں کمی کے باعث بجلی کے بلوں میں اضافہ ہوا: عابد شیر علی

لوڈشیڈنگ میں کمی کے باعث بجلی کے بلوں میں اضافہ ہوا: عابد شیر علی
لوڈشیڈنگ میں کمی کے باعث بجلی کے بلوں میں اضافہ ہوا: عابد شیر علی
کیپشن: Abid Sher Ali

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آئندہ ایک ایک گھر جا کر میٹر ریڈنگ چیک کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ماضی میں18 گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ کی جاتی تھی اور اسی وجہ سے بل بھی کم آتے تھے جبکہ ہماری حکومت نے لوڈشیڈنگ میں کمی کی ہے جس کے باعث بلوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اووربلنگ کے حوالے سے عوام میں بے چینی پائی جا رہی ہے تاہم آئندہ ایک ایک گھر جا کر میٹر ریڈنگ چیک کی جائے گی اور اس ضمن میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو بلوں سے متعلق ایس ایم ایس کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی سے متعلق منصوبوں پر 24 گھنٹے کام کیا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -