ممتاز بھٹو کا مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان

ممتاز بھٹو کا مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان
ممتاز بھٹو کا مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بدین (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین اوراپنی جماعت کو مسلم لیگ ن میں ضم کرنے کا اعلان کرنیوالے ممتاز بھٹو نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کردیا اور امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیں گے ۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے ممتازبھٹو کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن سندھ میں عملی طورپر ختم ہوگئی ہے ، جو پارلیمنٹ نواز شریف کے ساتھ تھی ، وہ بھی مڈٹرم کی بات کررہی ہے ۔
اُن کاکہناتھاکہ عمران خان نے لاہور میں ایک مرتبہ پھر تاریخی جلسہ کیا جس سے حکمرانوں کی نیندیں اُڑگئیں اورمسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کردیا۔اُن کاکہناتھاکہ سندھ سمیت ملک بھر میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ ن لیگ نے خود نکالنے جیسی صورتحال پیداکی ، مشاورت کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے ۔
یادرہے کہ میڈیا اطلاعات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ممتازبھٹو سے ملاقات کی تھی اور تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایاتھا۔شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی اپنے کسی رکن کو نظرانداز کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔

مزید :

قومی -