سانحہ ماڈل ٹاﺅن، تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر نہ لانے کے خلاف فل بینچ تشکیل

سانحہ ماڈل ٹاﺅن، تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر نہ لانے کے خلاف فل بینچ تشکیل
سانحہ ماڈل ٹاﺅن، تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر نہ لانے کے خلاف فل بینچ تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر نہ لانے کے خلاف فل بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کسی بھی معاملے پر کمیشن معاملے کو دبانے کیلئے بنایا جاتا ہے اور جب سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا گیا تب بھی اسی طرح کی باتیں کی گئیں جو سچ ثابت ہو رہی ہیں کیونکہ کمیشن نے محنت سے کارروائی مکمل کی لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود رپورٹ کو پبلک کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے بلکہ ایک اور کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کمیشن کی سفارشات پر عمل کرے گی۔ درخواست میں رپورٹ کو منظرعام پر لانے کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جسٹس خالد محمود خان، جسٹس انوار الحق اور جسٹس عبدالستار اصغر پر مشتمل تین رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا ہے جو 3 اکتوبر کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -