ملک دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، بات چیت کے ذریعے دھرنے ختم کرنے کی دعوت دیتے ہیں: احسن اقبال
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ملک دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان روزانہ الزام تراشی کر کے پگڑی اچھا ل رہے ہیں، وہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اور نوعمر ذہنوں کو آلودہ کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کا رویہ غیر جمہوری اور انتشار پر مبنی ہوتا ہے، اقتصادی راہداری منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے عمران خان کو استعمال کیا گیا۔ دونوں جماعتوں سے اپیل ہے، ملک دھرنوں کا نہیں ہو سکتا، بات چیت کے ذریعے دھرنے ختم کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والے اگر یہاں عید منائے گے تو حفاظتی اقدامات کرنا پڑیں گے اور حفاظتی اقدامات کرنے سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ منفی سیاست سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، سیاست کیلئے اہل اسلام آباد کی عید خراب نہ کریں۔