زندگی میں ایک بار جیب ’کٹوانے‘ کا شرف بھی حاصل ہوا: طاہر القادری کا انکشاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں زندگی میں ایک بار جیب کٹوانے کا بھی شرف حاصل ہوا تھا، میری جیب میں اس وقت 5ہزار روپے تھے اور سفر کے دوران ایک جیب کترے نے وہ تمام رقم انتہائی صفائی کے ساتھ نکال لی تھی۔ ڈی چوک میں جاری دھرنے میں انہوں نے بتایا کہ یہ دسمبر 1978 کی ایک سرد رات تھی جب میری جیب کٹ گئی تھی اور اس کا پتہ لگنے پر وہ گاڑی سے نیچے اتر گئے اور لاہور میں اپنے مختلف دوستوں کے گھروں میں پناہ تلاش کرتے رہے مگر معلوم ہوا کہ تمام لوگ مشہور بھارتی فلم ’مغل اعظم‘ دیکھنے گئے ہوئے ہیں ، اس وجہ سے انہیں وہ سرد رات سڑک پر ہی گزارنا پڑی تھی تاہم ان کو تین روز بعد پولیس والوں نے انہی کے ہی نوٹ واپس لا کر دئے تو معلوم ہوا کہ یہ کاروائی پولیس والوں نے ہی ڈلوائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی مجھے انقلاب کا کیلنڈر چھپوانا تھا،جس مقصد کے لئے میں سفر کر رہا تھا اور اس کیلنڈر میں ا نقلاب کے 32مرحلے مقرر کئے تھے۔