فوج سے مدد مانگنے پر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں: الطاف حسین

فوج سے مدد مانگنے پر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں: الطاف حسین
فوج سے مدد مانگنے پر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں: الطاف حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج کو قربانیاں پیش کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں اور اس قومی ادارے کی دل سے عزت کرتا ہوں،میں نے پاک فوج کومشکل وقت میں آواز دے کر کون سا گناہ کر لیا ہے؟حالانکہ مشکل وقت میں ہر کوئی اپنوں کو ہی آواز دیتا ہے اور ویسے بھی پاک فوج مظلوم طبقے کی آواز اورامیدوں کا محور ہے تاہم اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت چاہتا ہوں۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور مذہبی جماعتیں باہمی اتحاد کا مظاہرہ کریں جبکہ اسلام آباد میں دھرنوں والے اور حکومت دونوں سنجیدگی سے مذاکرات کریں تاکہ ملک میں جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ہو سکے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -