ملک بھر میں یوم عاشور منایا گیا، ماتمی جلوس اختتام پذیر

ملک بھر میں یوم عاشور منایا گیا، ماتمی جلوس اختتام پذیر
ملک بھر میں یوم عاشور منایا گیا، ماتمی جلوس اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا کیا ،شہر شہر جلوس اور ماتم جاری ہے،لاہور،ملتان،کراچی اور گلگت سمیت مختلف شہروں سے 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس برآمد،جلوس کے ر استوں پر سبیلیں لگائی گئیں اور لنگر کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ، جلوسوں میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بیشتر شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہی اورڈبل سواری پر پابندی عائدکر دی گئی تھی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں یوم عاشور کامرکزی جلوس گزشتہ رات نثارحویلی سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوا ،جلوس کی سکیورٹی کیلئے 11 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامورتھے،شرکا کی داخلی راستوں پر میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کی گئی اورجلوس کی طرف جانے والے راستے کنٹینر، خاردار تاریں اور ٹینٹ لگا کربند کردیئے گئے اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی مانیٹرنگ کی گئی۔

مزید پڑھیں:۔وزیراعلی پنجاب نے سیکورٹی خدشات کے باعث دورے کم کر دئیے:رانا ثنااللہ

کراچی میں 10محرم الحرام کامرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمدہوا، جلوس کی سکیورٹی کیلئے 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دے رہے تھے اور تمام راستوں کوکنٹینرزاوررکاوٹیں لگاکرسیل کردیاگیا تھا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈکی سوئپنگ بھی کی گئی اسی طرحایم اے جناح روڈ کے اطراف بلندعمارتوں پرشارپ شوٹرزتعینات کئے گئے ، سکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس بھی معطل رہی،جلوس اپنے راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادرپراختتام پذیرہوگیا۔ اسی طرح کوئٹہ کا مرکزی جلوس پنجابی امام بارگاہ پراختتام پذیرہوا۔

مزید پڑھیں:۔معرکہ کربلا دو فلسفوں کا ٹکراؤ ،یزید نے اپنی سیاسی، مالی اور اخلاقی کرپشن کو ریاستی دہشتگردی کے ذریعے تحفظ دیا:ڈاکٹر طاہر القادری

 ملتان میں یوم عاشورکامرکزی جلوس امام بارگاہ حراحیدری سے برآمدہوا،ضلع بھرمیں141مجالس برپا اور117جلوس نکالے گئے ہیں جبکہ 38مجالس اور21جلوس انتہائی حساس قراردیئے گئے  اور ضلع بھرمیں3ہزارسے زائدپولیس اہلکارڈیوٹی انجام دے رہے تھے ، مرکزی جلوس  حضرت شاہ شمس کے دربارپرپہنچ کراختتام پذیر  ہو گیا ۔ شیخوپورہ میں 10 محرم الحرام کامرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان زہرہ سے برآمدہو گیا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلامعلیٰ قبرستان پہنچ کراختتام پذیرہوگیا،ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی یوم عاشور کے جلوس برآمد ،سکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس معطل کر دی گئی تھی جو ماتمی جلوسوں کے اختتام تک بندرہی۔ادھر گلگت میں یوم عاشورکامرکزی جلوس امامیہ جامع مسجد سے سخت سکیورٹی میں برآمدہوا،گلگت اورگردونواح سے برآمد28چھوٹے بڑے ماتمی جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوئے،جلوس کی فضائی نگرانی بھی کیگئی۔

فیصل آباد میں مرکزی جلوس عزاخانہ شبیردھوبی گھاٹ سے برآمدہوگیا، اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،5ایس پیز سمیت6ہزار 700 اہلکار اور 2ہزار رضاکارفرائض انجام دے رہے تھے،آرمی کی5کمپنیاں اور600اہلکارریزروکے طورپررہیں گے اورموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی رہی ۔ جلوس عزا خانہ شبیر پر اختتام پذیر ہوا ۔راولپنڈی میں یوم عاشورکاجلوس کرنل مقبول امام بارگاہ سے برآمد ہوا جلوس کے راستوں پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،سیکیورٹی پراسپیشل برانچ، لیڈیز پولیس اہلکاروں سمیت 7000 اہلکارڈیوٹی کے فرائض انجام دئیے  ،پولیس کے ساتھ رینجرزاورایلیٹ فورس کے اہلکاربھی موجود رہے ،جلوس کی نگرانی سیکیورٹی کیمروں سے بھی کی گئی ۔

مزید پڑھیں:۔جی ٹی روڈ پر بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ، ایک ڈاکو گرفتار،ساتھی فرار

مزید :

قومی -اہم خبریں -