اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی،تحریک انصاف اور متحدہ میں خاموش معاہدہ، ایک دوسرے کو ناراض ارکان قومی اسمبلی سے رابطوں کی اجازت دے دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا معاملہ،تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان میں خاموش معاہدہ،دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کو ناراض ارکان قومی اسمبلی سے رابطوں کی اجازت دے دی،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق معاہدے کے تحت تحریک انصاف پی ایس پی میں جانے والے متحدہ کے ارکان قومی اسمبلی سے رابطہ کرے گی جبکہ ایم کیوایم پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطے کرے گی ،ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے شاہ محمود قریشی سے وعدہ کیا ہے کہ 2 ناراض ارکان سے ووٹ ہم ڈلوائیں گے ،اگر آپ پی ایس پی میں جانے والوں ارکان قومی اسمبلی کو مناسکتے ہیں تو منا لیں۔