”پاکستان اور نواز شریف کی سیاست۔۔۔“شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر نواز شریف کو شدید غصہ آجائے گا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور نواز شریف کی سیاست اکٹھے نہیں چل سکتے ،چاہے 10ترامیم بھی لے آئیں نواز شریف کی سیاست نہیں چل سکتی ۔ان کا کہنا تھا کہ میں طلوع اور نواز شریف غروب ہونے جار ہے ہیں ،نواز شریف گڑھے میں اور ملک آئین و قانون کی طرف بڑے گا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں نے چودھری نثار پر لکیر پھیر دی ہے ،چودھری نثار صرف پریس کانفرنس ہی کریں گے ۔شیخ رشید نے کہا کہ اس نظام کی جگہ کون سا نظام لے گا ،یہ وقت ہی بتائے گا ،شفاف الیکشن نہ ہوئے توملکی سلامتی کو خطرہ ہے ،اگر فیئر الیکشن نہ ہوئے تو یہ سسٹم بدلنے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف بارودی سرنگوں کی جانب بڑھ رہے ہیں ،اس آگ میں وہ خود ہی جلیں گے کوئی ساتھ نہیں کھڑا ہو گا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں دو ہی ادارے رہ گئے ہیں ،اگر سپریم کورٹ کے کام میں رکاوٹ ڈالی گئی تو ان کا حال برا ہو گا ۔