جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ذریعے فوج اور حکومت میں غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں: خواجہ آصف

جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ذریعے فوج اور حکومت میں غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ...
جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ذریعے فوج اور حکومت میں غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ گھٹیا عناصر جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ذریعے پاک فوج اور حکومت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرکے مذموم سیاسی مقاصد حاصل کئے جار ہے ہیں۔

بھارت میں17سالہ لڑکی نے 100کلومیڑ تھا گدھا گاڑی کھینچ کر داستان رقم کردی
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب پاک فوج دفاع وطن کی جنگ میں مصروف ہے، گھٹیا عناصر جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایسے اکاﺅنٹس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے پاک فوج اور حکومتی اداروں کے درمیان دیواریں کھڑی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -