آرمی چیف اور وزیراعظم نواز شریف کی اہم ملاقات، راحیل شریف نے استعفے کا مشورہ دیدیا، ڈان نیوز ، آئی ایس پی آر نے تردید کر دی

آرمی چیف اور وزیراعظم نواز شریف کی اہم ملاقات، راحیل شریف نے استعفے کا مشورہ ...
آرمی چیف اور وزیراعظم نواز شریف کی اہم ملاقات، راحیل شریف نے استعفے کا مشورہ دیدیا، ڈان نیوز ، آئی ایس پی آر نے تردید کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن کی عمارت پر مظاہرین کے دھاوے کے بعد   چیف آف آرمی سٹاف اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس دوران آرمی چیف نے کورکمانڈر کانفرنس میں ہونیوالے فیصلوں سے آگاہ کیا .ڈان نیوز نے اس ملاقات کے حوالے سے دعوی کیا تھا کہ  آرمی چیف نے وزیراعظم نواز شریف کوتین ماہ کے لیے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیدی تاہم آئی ایس پی آر نے اس خبر کی تردید کر دی ہے    ۔
ڈان نیوز  کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیراعظم نواز شریف کو کورکمانڈرز کانفرنس میں ہونیوالے اہم فیصلوں پر اعتماد میں لیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیااور موجودہ بحران کے خاتمے کے لیے آرمی چیف نے وزیراعظم نواز شریف کوتین ماہ کے لیے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیدیا۔
دوسری طرف مریم نواز شریف نے استعفے کے مشورے سے متعلق خبروں کو مستر د کرتے ہوئے کہاکہ ایک مخصوص چینل ایسی بے بنیاد افواہیں پھیلارہاہے ۔ حکومتی ترجمان نے بھی خبرکو بے بنیادقراردیتے ہوئے کہاکہ استعفے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔
آرمی چیف سے ملاقات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے سیاسی رہنماﺅں کی ملاقات شروع ہوگئی ہے جس میں مولانافضل الرحمان ، حاجی عدیل ، حاجی بلور،محمود خان اچکزئی ،میر حاصل بزنجو، بابرخان غوری اور آفتاب شیرپاﺅشامل ہیں ۔
دوسری طرف اطلاعا ت ہیں کہ سابق نگران وزیراعظم اور چیئرمین سینٹ میاں محمدسومروکو ہنگامی طورپر اسلام آباد طلب کرلیاگیاہے اور اُن کو اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -