NA-125 میں ووٹوں کی تصدیق کا عمل روکا جائے، سعد رفیق کی درخواست
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے درخواست کی ہے کہ الیکشن ٹربیونل کو ان کے انتخابی حلقے این اے 125 میں ووٹوں کے تصدیق کرنے سے روکا جائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دی گئی درخواست میں وفاقی وزیر کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ موجودہ حالات میں ان کو الیکشن ٹربیونل پر اعتماد نہیں ہے ، اور ان کو خطرہ لاحق ہے کہ ووٹوں کی تصدیق کے دوران ٹربیونل دباﺅمیں آکر ان کے خلاف فیصلہ دے دے گا۔
یاد رہے عام انتخابات میں این اے125 میں سعد رفیق کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے حامد خان کی جانب سے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا گیا تھااور دوسری جانب تحریک انصاف انتخابی دھاندلیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بھی چلائے ہوئے ہے۔