الطاف حسین کا شاہ محمود کو ٹیلی فون، سیاسی معاملات پر گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک میں جاری بحران کے حل کے لئے افہام وتفہیم سے کام لینے کی ضرورت ہے اور آئین، جمہوریت اور ریاست کو بچانے کے لئے شخصیات سے بالاتر ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف کے ڈپٹی چئیرمین شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک سیاسی بحران کا شکار ہے اور انا کی قربانی دے کر ملکی مفاد میں فیصلے کئے جانے چاہیئیں۔