پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس، نہ استعفیٰ دوں گا، نہ چھٹی پر جا رہا ہوں: وزیر اعظم نواز شریف

پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس، نہ استعفیٰ دوں گا، نہ چھٹی پر جا رہا ہوں: وزیر ...
پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس، نہ استعفیٰ دوں گا، نہ چھٹی پر جا رہا ہوں: وزیر اعظم نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے ، میں نہ تو استعفیٰ در ہا ہوں اور نہ ہی چھٹی پر جا رہا ہوں، احتجاج کرنے والوں کے سامنے جھک کر نئی روایت نہیں ڈالوں گا۔ پارلیمانی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی میڈیٹ چرائے جانے، اس کی عزت نہ کئے جانے اور جمہوریت کو یرغمال بنائے کے خلاف ہم سب ڈٹے ہوئے ہیں اور کامیاب رہیں گے۔
پارلیمانی جماعتوں کےاجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں یہ کہا گیا ہے کہ آئین سے انحراف ہوا تو ملک کا وفاق خطرے میں پڑ جائے گا، تمام جماعتیں آئین اور جمہوریت کے لئے ایک ساتھ کھڑی ہیں، ملک کا مستقبل بھی جمہوریت کے ساتھ ہی منسلک ہے لہذاٰ ہم سپریم کورٹ میں دائر ہونے والی ممکنہ غیر آئینی اقدام کے خلاف دائر ہونے والی پٹیشن میں بھی فریق بنیں گے۔ اجلاس میں کل سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو ایک ہفتے تک جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران اے این پی کے حاجی عدیل نے وزیر اعظم کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ اپنے استعفے کا سوچئے گا بھی مت، اگر استعفیٰ دے دیا تو ساتھ چھوڑ دیں گے جبکہ اعتزاز احسن نے وزیر اعظم ہاوس کے ممکنہ محاصرے کے پیش نظر کہا کہ اگر ایسا کچھ کیا گیا تو ساری سیاسی قیادت وزیر اعظم ہاوس میں ہی موجود رہیں گے۔ اس موقع پر محمود اچکزئی نے اسلام آباد کی طرف مارچ کو جمہوریت پر یلغار قرار دیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -