ڈاکٹر عاصم کیس سے نام نکلوا دیا جائے تو پاکستان آکر وہ کچھ بتاوں گا جو عوام سننا چاہتے ہیں: سلیم شہزاد

ڈاکٹر عاصم کیس سے نام نکلوا دیا جائے تو پاکستان آکر وہ کچھ بتاوں گا جو عوام ...
ڈاکٹر عاصم کیس سے نام نکلوا دیا جائے تو پاکستان آکر وہ کچھ بتاوں گا جو عوام سننا چاہتے ہیں: سلیم شہزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے قانونی سربراہ فاروق ستار ہیں۔آج وہ تنہا ہیں لیکن میں ان کے ساتھ کھڑاہوں گا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پیش کش کی کہ اگر ڈاکٹر عاصم کیس سے میرا نام نکلوا دیا جائے تومیں پاکستان آنے کو تیار ہوں۔ میں پاکستان کے عوام کو وہ بتاوں گا جو وہ سننا چاہتے ہیں۔ 10دن میں تمام صورتحال واضح ہو جائے گی۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

ان کا کہنا تھا کہ میرا نام ڈاکٹر عاصم کیس میں ناجائز طور پر ملوث کیا گیا ہے۔عزیز مصطفی آبادی اور واسع جلیل کی کوئی حیثیت نہیں۔ندیم نصرت کا بیان اور واضح پالیسی کیوں نہیں آرہی۔ ندیم نصرت 2013میں پاکستان آئے اور اب ایم کیو ایم کا حال سب کے سامنے ہے۔

فاروق ستار کی زیر صدارت جاری ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا اجلاس واسع جلیل کی ٹوئٹس کے بعد ختم ،اہم فیصلہ موخر

انہوں نے کہا کہ میں نے ۲۰۱۳میں ایم کیو ایم چھوڑ دی تھی۔واضح رہے کہ سلیم شہزاد کا نام ڈاکٹر عاصم سمیت متعدد کیسز میں موجود ہے اور وہ لندن میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کا شمار الطاف حسین نے انتہائی قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

مزید :

قومی -