پاناما کیس،چیف جسٹس نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کے معاملے پر جسٹس اعجاز الاحسن کو نگران جج تعینات کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پاناما کیس میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کے معاملے پر نگران جج تعینات کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق جسٹس ثاقب نثار نے پاناما کیس سننے والے بینچ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کے معاملے کی نگرانی کے لیے تعینات کردیا ہے ۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اس حوالے سے نو ٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔جسٹس اعجاز الاحسن کی عدم موجودگی میں جسٹس اعجاز افضل نگران ہونگے ۔واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کو سپریم کورٹ کے 28جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نگران تعینات کیا گیا ہے ۔
مزید خبریں :تحریک انصاف کے 3لاکھ ڈالرز کہاں گئے ؟سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ایسا انکشاف کہ تھرتھلی مچ گئی