کراچی آپریشن کو پورے سندھ میں پھیلایا جائے گا،انسداد دہشت گردی کی 30نئی عدالتیں بنائی جائینگی، مولابخش چانڈیو

کراچی آپریشن کو پورے سندھ میں پھیلایا جائے گا،انسداد دہشت گردی کی 30نئی ...
کراچی آپریشن کو پورے سندھ میں پھیلایا جائے گا،انسداد دہشت گردی کی 30نئی عدالتیں بنائی جائینگی، مولابخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی نئے سرے سے سر اٹھا رہی ہے۔ کراچی آپریشن کو پورے سندھ میں پھیلا دیا جائے گا۔انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امن کے دشمن اپنی بقا کی آخری جنگ لڑ رہے ہیں۔ان کا ہر جگہ پیچھا کرینگے۔کراچی آپریشن کے بعد دہشت گرد اندرون سندھ بھاگ رہے ہیں لیکن ان کو نہیں چھوڑیں گے۔ان کی گفرتاری میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بہت اہم فیصلے کئے گئے ہیں جن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اجلاس میں امن و امان کیلئے ایجنسیز کی سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں انسداد دہشت گردی کی مزید 30عدالتیں قائم کی جائینگی۔دہشت گردی کیخلاف قوم کا مورال بلند ہے۔سندھ اور بلوچستان سرحد کی کڑی نگرانی بھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہید ملٹری اہلکاروں کی کیس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائینگی اس کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے جس میں رینجرز اور دہگر اجینسیوں کے اہلکار شامل ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں جیلوں کی سکیورٹی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

مزید :

قومی -