تعلیم مکمل کرنے کے 2 سال بعد حسن نواز نے اربوں روپے کا کاروبار کیسے کرلیا؟: عمران خان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے 2 سال بعد حسن نواز نے اربوں روپے کا کاروبار شروع کردیا جس سے پتا لگتا ہے کہ پیسہ کہاں سے آیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا صاحبزادہ حسن نواز 1999 میں ایک طالبعلم تھا لیکن صرف 2 سال بعد ہی 2001 میں حسن نواز نے اربوں روپے کا پراپرٹی کا کاروبار شروع کردیا۔ اس بات سے اس بات کا اندازہ کرنا کچھ مشکل نہیں رہ جاتا کہ کاروبار کیلئے پیسہ کہاں سے آیا۔