سٹیٹ بینک نے عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا

سٹیٹ بینک نے عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری ...
سٹیٹ بینک نے عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بابائے انسانیت عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ پر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بابائے انسانیت عبدالستار ایدھی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا گیا ہے۔ سکے میں 70 فیصد کاپر اور 30 فیصد نکل استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کا قطر 30 ملی میٹر ہے ۔ سکے پر عبدالستار ایدھی مرحوم کی تصویر بھی بنی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گوگل نے بھی عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کی سالگرہ کے موقع پر سپیشل ڈوڈل بنایا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -