دنیا کا کوئی وزیراعظم ٹویٹ کا جواب نہیں دیتا، نوٹیفکیشن انٹرنل تھا،وضاحت چوہدری نثار کریں گے:ڈاکٹر مصدق ملک

دنیا کا کوئی وزیراعظم ٹویٹ کا جواب نہیں دیتا، نوٹیفکیشن انٹرنل تھا،وضاحت ...
دنیا کا کوئی وزیراعظم ٹویٹ کا جواب نہیں دیتا، نوٹیفکیشن انٹرنل تھا،وضاحت چوہدری نثار کریں گے:ڈاکٹر مصدق ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی وزیراعظم ٹویٹ کا جواب نہیں دیتا، وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والا نوٹیفکیشن انٹرنل تھا،وضاحت چوہدری نثار کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل’’دنیا نیوز‘‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم کے لہجے پر اعتراض کرنے والے اپنی تقریروں پر بھی غور کریں،وزیر اعظم کے ایک لفظ ’’تم‘‘ پر اعتراض کیا جا رہا ہے لیکن اپنی اداؤں اور تقریروں پر بھی غور کریں ، آپ پہلے ایک بندے کی تعریف کرتے ہیں پھر اس پر تھو تھو کرتے ہیں ،آپ وزیر اعظم کا نام لے کر اعتراض کرتے ہیں اس پر تو کوئی اعتراض نہیں ۔انہوں نے کہا کہ آرمی ہاؤس کی طرف سے کوئی آفیشل لیٹر آئے گا تو وزیر اعظم اس کا جواب دیں گے ،میں ٹویٹ پر معترض نہیں ہوں ،لیکن دنیا کو کوئی وزیر اعظم ٹویٹ پر جواب نہیں دیتا ،میں نے ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں پڑھی لیکن وزیر اعظم نے پوری رپورٹ پڑھ لی ہے اور وزیر داخلہ ڈان لیکس کا تفصیلی اعلان اور وضاحت وزیر داخلہ کریں گے۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ اداروں کے درمیان جو کمیونکیشن آفیشل ہوتی ہے وہ ٹویٹ کے ذریعے نہیں ہوتی ،ہماری قومی سلامتی ڈان لیکس سے خطرے میں نہیں پڑتی ،قومی سلامتی کا خطرے میں پڑنے کی بات ایبٹ آبادکمیشن میں ہوئی تو وہ ہم شائع نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں وزیر اعظم کے پیش ہونے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ،تفتیش ہو رہی ہے ہونے دیں اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آنا چاہئے ۔

مزید :

قومی -