نااہلی ریفرنس ، الیکشن کمیشن نے عمران خان، جہانگیر ترین سے 16نومبر تک جواب مانگ لیا

نااہلی ریفرنس ، الیکشن کمیشن نے عمران خان، جہانگیر ترین سے 16نومبر تک جواب ...
نااہلی ریفرنس ، الیکشن کمیشن نے عمران خان، جہانگیر ترین سے 16نومبر تک جواب مانگ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے بھیجےگئے ریفرنسز کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان نے کی تحریک انصاف کی جانب سے ایڈووکیٹ حامد خان نے کمیشن کے سامنے پیش ہوئے دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آج پٹیشنر خود پیش نہیں ہوئے اس لیے ریفرنس کو مسترد کیا جائے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اب بال ہمارے کورٹ میں آگئی ہے فیصلہ ہمیں کرنا ہے ہم عمران خان اورجہانگیر ترین کو نوٹس جاری کررہے ہیں ان دونوں شخصیات کا ریفرنس میں حاضرہونا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں :تحریک انصاف آج یوم تشکر منارہی ہے، پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں

چیف الیکشن کمشنر نے نااہلی ریفرنسز میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور جہانگیر ترین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سولہ نومبر کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت ملتوی کردی.

مزید :

قومی -اہم خبریں -