نا اہلی ریفرنس ،سپریم کورٹ کا حکم آنے تک سماعت نہیں کریں گے ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما لیکس میں وزیراعظم کی نا اہلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کا حکم آنے تک کارروائی روک دی ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کی نااہلی کے ریفرنسز پر سماعت ہوئی ۔اس موقع پر الیکشن کمیشن نے فریقین کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کا حکم آنے تک الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کے خلا ف نا اہلی کا فیصلہ روک دیا گیا ہے ۔