وزیراعظم کا اسمبلی میں خطاب ، سپیکر کی رولنگ سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی

وزیراعظم کا اسمبلی میں خطاب ، سپیکر کی رولنگ سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی
وزیراعظم کا اسمبلی میں خطاب ، سپیکر کی رولنگ سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کو نااہلی سے متعلق حاصل استثنیٰ پر سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے اور درخواست گزار نے رولنگ کالعدم قراردینے کی استدعاکرتے ہوئے موقف اپنایاکہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاترنہیں ۔
درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس بھیجا تھا جسے سپیکر نے مستردکرتے ہوئے رولنگ جاری کردی اور واضح کیاکہ وزیراعظم کوآئین کے آرٹیکل 66کے تحت استثنیٰ حاصل ہے اور ایوان میں کی گئی بات کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیاجاسکتا۔
 اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں وزیراعظم ، سپیکر قومی اسمبلی ، الیکشن کمیشن اور وزارت قانون کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایاکہ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم کسی قانون پر عدالت نظرثانی کرسکتی ہے ، آرٹیکل چھیاسٹھ کے تحت وزیراعظم کو دیاگیااستثنیٰ غلط ہے ، آرٹیکل دو اے اور 227کے تحت سپیکر کی رولنگ غیر اسلامی ہے لہٰذا رولنگ کو کالعدم قراردیتے ہوئے افواج پاکستان کو بدنام کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قراردیاجائے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -