تحریک انصاف کا اصل نام ’تحریک انتشار‘ ہے، قادری پارلیمان کی طاقت مان گئے: سعد رفیق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءاور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دارلحکومت میں جاری دھرنوں نے قوم کو تقسیم کر رکھا ہے،عمران خان اور طاہر القادری منفی سیاست کر ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور اس پر پاکستانی قوم ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان خیبر پختونخواہ حکومت پر توجہ نہ دے کرعوامی میڈیٹ کی توہین کر ہے ہیں، اسلام آباد میں کیا جانے والا سارا رونادھونا اس لئے ہے کہ عمران خان وزیر اعظم بن سکے جبکہ تحریک انصاف کا اصل نام ’ تحریک انتشار‘ ہے۔ان کہنا تھا کہ طاہر القادر نے انتکابات میں حصہ لینے کا اعلان کر کے پارلیمان کی طاقت کو تسلیم کر لیا ہے کہ تبدیلی صرف اسی فورم آ سکتی ہے، ہم انہیں انتخابی میدان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور دعوت دیتے ہیں وہ آئیں اور ہمارے ساتھ مل کر ملک کی بہتری پر کام کریں۔