عام انتخابات میں 17حلقوں میں سے 11میں منظم دھاندلی ہوئی: الیکشن ٹربیونلز کی رپورٹ

عام انتخابات میں 17حلقوں میں سے 11میں منظم دھاندلی ہوئی: الیکشن ٹربیونلز کی ...
عام انتخابات میں 17حلقوں میں سے 11میں منظم دھاندلی ہوئی: الیکشن ٹربیونلز کی رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں انتخابی عذرداریوں کی تحقیقات کرنے والے الیکشن ٹربیونلز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک میں تحقیقات کے لئے پیش کئے جانے والے 17حلقوں میں سے 11میں منظم انتخابی دھاندلی ہوئی جس پر ان حلقوں میں نتائج کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیوبلز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ارسال کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن حلقوں میں منظم دھاندلی کی تصدیق ہوئی ہے ان میں قومی اسمبلی کے 3، پنجاب اسمبلی کے 4، سندھ اسمبلی کے 2جبکہ خیب پختونخواہ اسمبلی کا ایک حلقہ شامل ہے۔ قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں دھاندلی کی تصدیق ہوئی ان میں این اے 46، 47اور 176شامل ہیں۔ٹر بیونلز نے ان تما حلقوں میں دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم جاری کیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -