عمران خان کی طاہر القادری سے ملاقات

عمران خان کی طاہر القادری سے ملاقات
 عمران خان کی طاہر القادری سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماءعلامہ طاہر القادری کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس، دھرنوں اور حکومت سے بات چیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں علامہ طاہر القادری کی جانب سے عمران خان کو کل شاہ محمود قریشی کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں نہ بھیجنے کا مشورہ دیا گیا اور انہوں نے کہا کہ جعلی پارلیمنٹ میں بات کرنے کا کوئی فائدہ نہ ہو گا، جس پر عمران خان نے ان کو جواب دیا کہ اس سے ہماری بات واضح ہو گی اورالزامات کا جواب بھی دے دیا جائے گا۔ اس موقع پر طاہر القادری نے عمران خان کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ کارکنوں کا آگے ڈٹے رہنے کا کہیں، اس سے ان کی پوزیشن مضبوط ہو گی۔
یاد رہے اسپیکر میں خرابی کی وجہ سے طاہرلقادری عمران خان کے کنٹینر پر تشریف لائے تھے اور انہوں نے وہاں سے کارکنوں کو خطاب بھی کیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -