عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات، سینئر صحافی نے ایسی بات پوچھ لی کہ پی ٹی آئی کارکنان نے انہیں گالیاں دینا شروع کردیں ، پھر کیا ہوا؟ آپ بھی جانئے

عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات، سینئر صحافی نے ایسی بات پوچھ لی کہ پی ٹی آئی ...
عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات، سینئر صحافی نے ایسی بات پوچھ لی کہ پی ٹی آئی کارکنان نے انہیں گالیاں دینا شروع کردیں ، پھر کیا ہوا؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )سینئر صحافی اور معروف تجزیہ نگار نصرت جاوید نے اپنے کالم میں عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف کی ملاقات کے حوالے سے سوال اٹھا یا تو سوشل میڈ یا پر تحریک انصاف کے حامیوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔
مقامی اخبار نوائے وقت میں شائع ہونے والے کالم میں کالم نگار نصرت جاوید نے لکھا کہ بے خوابی کا مگر جوانی سے روگ لگ چکا ہے۔عمر بڑھنے کے ساتھ فشارِ خون کا معاملہ بھی چل نکلا۔ ان دونوں سے بچاﺅکے لئے رات کے کھانے سے چند گھنٹے بعد دوگولیاں نگلنا ضروری ہے۔ نیند اس کے باوجود اکثر ”رات بھر نہیں آتی“۔
جمعے کی رات بھی ایسی ہی ایک رات تھی۔ کروٹیں لینے سے اکتاکر اپنا فون اٹھا لیا۔ ٹویٹر اکاونٹ کھولا تو اس کے ذریعے عمران خان صاحب کی جنرل باجوہ کے ساتھ ملاقات کی اطلاع ملی۔ ہمیں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے قائد، سپہ سالار کو ان کی نومبر 2016کے اواخر میں ہوئی ترقی اور نیا منصب سنبھالنے کی مبارک دینے کی خاطر ملے تھے۔ ملاقات کی بیان کردہ وجہ پڑھ کر میرا پنجابی والا ”ہاسا“ چھوٹ گیا۔ فوراً ایک ٹویٹ کے ذریعے اس امر کے بارے میں اپنی حیرت کا اظہار کرنے پر مجبور ہوگیاکہ عمران خان صاحب کو یہ اطلاع ملنے میں تین ماہ لگے کہ جنرل باجوہ کو ترقی دے کر ا فواجِ پاکستان کا سپہ سالار بنادیا گیا ہے۔
انٹرنیٹ پر چھائے عمران خان کے حامیوں اور پرستاروں کو میرے پھکڑپن نے چراغ پاکردیا۔ ان کی گالیوں سے بے مزہ نہ ہونے کی بھی لیکن اب عادت ہو چکی ہے۔ مزید پھکڑپن میں الجھ گیا۔ وقت ضائع کیا اور بالآخر تھک کرسوگیا۔

مزید :

قومی -