آرمی چیف کا دورہ برطانیہ، سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں، پاکستان خطے میں پائیدارامن و استحکام کے لئے اپنامثبت کردارجاری رکھے گا:جنرل باجوہ

آرمی چیف کا دورہ برطانیہ، سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں، پاکستان خطے میں ...
آرمی چیف کا دورہ برطانیہ، سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں، پاکستان خطے میں پائیدارامن و استحکام کے لئے اپنامثبت کردارجاری رکھے گا:جنرل باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانیہ کے دورے کے دوران سیاسی وعسکری حکام سے ملاقاتیں کیں اس موقع پرانہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ سی پیک کو معاشی یا اقتصادی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کیلئے دونوں ممالک کا کردار انتہائی اہم ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورہ برطانیہ کے دوران اہم ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا ۔ برطانوی سی جی ایس جنرل نک کارٹر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سرنک کارٹر، برطانوی ایئر چیف مارشل سر اسٹورڈ پیچ اور افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون پرحکومت برطانیہ کاشکریہ ادا کیا جب کہ برطانوی حکام کو افغان بارڈر مینجمنٹ کے لئے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔


جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہاکہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔ سی پیک کو معاشی یا اقتصادی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں امن مشترکہ مفاد ہے، پاک افغان سرحد پر سیکورٹی کیلئے دونوں ممالک کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ ملکر امن کیلئے کام کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو سرحد پر سیکورٹی کے مسئلے پر زیادہ اہمیت دینی چاہیے۔ آرمی چیف نے ملاقاتوں میں پاک افغان سرحد پر سیکورٹی انتظامات کی بہتری کیلئے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -