این اے 120ضمنی انتخاب کیلئے ضابطہ اخلاق جاری ، وزیر اعلیٰ مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے

این اے 120ضمنی انتخاب کیلئے ضابطہ اخلاق جاری ، وزیر اعلیٰ مہم میں حصہ نہیں لے ...
این اے 120ضمنی انتخاب کیلئے ضابطہ اخلاق جاری ، وزیر اعلیٰ مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور / اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے جس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اس حلقے میں انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق و شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق حلقہ این اے 120 لاہور کا ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا۔ ضمنی انتخاب کے دوران حلقے میں صدر مملکت، وزیر اعظم، تمام وفاقی و صوبائی وزرا ، مشیران وزیر اعظم و وزیر اعلیٰ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی داخل نہیںہوسکیں گے۔ حلقے میں اگر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف انتخاب لڑتے بھی ہیں تو بھی وہ انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق حلقے میں ترقیاتی سکیموں کے اعلان اور سرکاری افسران کے تقررو تبادلوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید :

قومی -