کراچی کی ساس صوبائی حکومت ، اختیارات لے کر رہیں گے: ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کی ساس صوبائی حکومت ہے جس سے اختیارات لے کر رہیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی شہر کو صاف ستھرا بنانا چاہتے ہیں جس کیلئے صفائی مہم شروع کی ہے۔ 100 دن کی یہ صفائی مہم چوکا یا چھکا نہیں بلکہ سینچری ہے اور اس مقصد میں پورا کراچی میئر وسیم اختر کے ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں 100 روزہ صفائی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا افتتاح سربراہ ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے کیا تھا۔