’اکرم شیخ نے پاناما کیس سے الگ ہونے کا فیصلہ اس لئے کیا‘‘ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ سن کر تحریک انصاف کے لئے چپ رہنا مشکل ہوجائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نواز شریف کے بچوں نے پاناما کیس کے لئے مزید سینئر وکلاءکی خدمات حاصل کرلی ہیں اور اب شاہد حامد اور سلمان اکرم راجہ جیسے سینئر وکیل اس ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں جو وزیراعظم کے بچوں کے دفاع میں 4جنوری کو شروع ہونے والے کیس میں دلائل دیںگے۔اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اکرم شیخ نے پاناما کیس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اکرم شیخ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ منجھے ہوئے وکلاءکی موجودگی میں ان کا خیال ہے کہ اب انہیں ٹیم سے علیحدہ ہوجانا چاہیے اور انہیں یقین ہے کہ نئے وکلاءاس کیس کو بہتر طریقے سے چلائیں گے۔یاد رہے کہ مریم صفدر ، حسین اور حسن نواز کی وکالت اکرم شیخ کر رہے تھے ۔
مزید پڑھیں:جہانگیر ترین اور عمران خان نوجوانوں کو ورغلا رہے ،دونوں آف شور کمپنیوں کے ماہرہیں،پی ٹی آئی ذہنی طور پر مفلوج ہو چکی ہے:دانیال عزیز
وزیرا عظم نوازشریف کی جانب سے سلمان اسلم بٹ کی جگہ اب سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی خان پیش ہونگے جبکہ مریم صفدر اور حسن نواز کی وکالت کیلئے شاہد حامد اور حسین نواز کے حق میں دلائل دینے کیلئے ماہر قانون سلمان اکرم راجہ کو نیا وکیل مقرر کیا گیا ہے تاہم وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل سلمان اسلم بٹ ہی ہونگے۔