مودی نے چین کا گھیراﺅ کرنے کے لئے امریکہ کو اپنی خدمات پیش کی ہیں: سرتاج عزیز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں سیاسی اور سفارتی طور پر تنہا ہو چکا ہے۔مودی سرکار نے چین کا گھیراﺅ کرنے کے لئے اپنی خدمات پیش کی ہیں جبکہ ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔
سید صلاح الدین پر امریکا کا فیصلہ مانناضروری نہیں،کشمیریوں کی جدوجہد نے تحریک آزادی پر بھارتی بیان بدل دیا: سرتاج عزیز
اسلام آباد میں کشمیر جرنلسٹ فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے : وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر اور پاکستان کے آئین میں کسی بھی قسم کی ترمیم کیے بغیر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق بااختیار حکومتوں کے قیام کے لیے کام ہو رہا ہے، سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں اور جلد ہی انہیں حتمی شکل دے دی جائے گی۔بھارت نے چین کا گھیراﺅ کرنے کے لیے امریکا کو اپنی خدمات پیش کی ہیں، یہ اس کی خطے میں تنہا ہونے کی دلیل ہے، کشمیری رہنما سید صلاح الدین کو امریکا نے اسی تناظر میں بھارت کو خوش کرنے کے لیے دہشت گرد قرار دیا ہے۔