کراچی آپریشن میں زرداری صاحب کے قریبی لوگوں پرہاتھ ڈالا گیا،ن لیگ ایک گھنٹے میں نہال ہاشمی کیساتھ جو کرسکتی تھی وہ کردیا:سعد رفیق

کراچی آپریشن میں زرداری صاحب کے قریبی لوگوں پرہاتھ ڈالا گیا،ن لیگ ایک ...
کراچی آپریشن میں زرداری صاحب کے قریبی لوگوں پرہاتھ ڈالا گیا،ن لیگ ایک گھنٹے میں نہال ہاشمی کیساتھ جو کرسکتی تھی وہ کردیا:سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ کراچی آپریشن میں آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں پر بھی ہاتھ ڈالا گیا جبکہ ن لیگ نہال ہاشمی کیخلاف ایک گھنٹے میں جو کر سکتی تھی کر دیا ۔

ہماری جماعت علاقائی نہیں ، پاکستان محب وطن پارٹی ہے:مصطفی کمال

جیو نیوز کے پروگرام’’نیا پاکستان ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف عدالت میں پورے اعتماد کے ساتھ گئے کیونکہ پانامہ کے پیپرز چوری کے ہیں ،وزیراعظم کے بچوں کوجے آئی ٹی میں کتنے کتنے گھنٹوں بٹھایا جاتا ہے جبکہ ہم نے جے آئی ٹی کے ساتھ پورا تعاون کیا ہے۔ اگروزیراعظم سے پوچھ گچھ کاسوال آیا توان کے سوالات کے جواب دیں گے،ہم چاہتے ہیں کہ پاناما کیس کا فیصلہ آجائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اعتراضات بدستورہیں بلکہ ان میں اب اضافہ ہوا ہے،حالانکہ عدالت نے ہمارا اعتراض نہیں مانالیکن اب گزارا کررہے ہیں جبکہ جے آئی ٹی کے ایک دوممبرکا رویہ مناسب نہیں جبکہ جے آئی ٹی کا ایک رکن مشرف دورمیں میاں صاحب کے خلاف تحقیقات کرچکا ہے۔
سعد رفیق نے مزید کہا کہ انتخابات میں ایک سال ہے لیکن تمام جماعتوں نے چند مہینوں سے بھرپورسیاست شروع کردی ہے، ن لیگ تنہانہیں مگر انتخابات قریب ہونے کے باعث تمام جماعتوں کی اپنی اپنی سیاست ہے۔کسی کواعتراض ہے تواپنی جگہ مگرریاستی اداروں اورتفتیشی کاروں کیخلاف بات نہیں کرنی چاہیے۔

مزید :

قومی -