بھار ت کے سفارتی اہلکار ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث تھے ،یہ حر کتیں سفارتی تعلقات کو برقرار رکھنے میں رکاوٹ ہیں :نفیس ذکریا

بھار ت کے سفارتی اہلکار ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث تھے ،یہ حر کتیں سفارتی ...
بھار ت کے سفارتی اہلکار ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث تھے ،یہ حر کتیں سفارتی تعلقات کو برقرار رکھنے میں رکاوٹ ہیں :نفیس ذکریا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کوگرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنا یا گیاجبکہ پاکستان میں بھارتی سفارتی اہلکار ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث نکلے ،یہ حرکتیں سفارتی تعلقات کو برقرار رکھنے میں رکاوٹ ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا 118واں روز، مزید100گرفتار

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارت کے سفارتی اہلکارملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث نکلے جن میں انوراگ سنگھ ،امردیپ سنگھ،مادھون نندا کمار ،جیا بالن ،دھرمیندر ،وجے ورما ،راجیش کمار اگنی ہوتری اور بلبیر سنگھ کے نام شامل ہیں ۔انہوںنے بتا یا کہ مادھون ننداکمار ویزا اسسٹنٹ ،جیا بالن اسسٹنٹ پرسنل ویلفیئر آفس ،انوراگ سنگھ فرسٹ سیکریٹری کمرشل ،امردیپ سنگھ بھٹی ویزا اتاشی ،راجیش کمار اگنی ہوتری کمرشل قونصلر ،بلبیر سنگھ فرسٹ سیکریٹری پریس اینڈ کلچر کے طور پر کام کر رہے تھے جبکہ سفارتی اہلکاروں میں شامل دھرمیندرا اور وجے کمار بھی بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ویانا کنونشن کا احترام کرتا ہے اسی وجہ سے ہم نے بھارتی سفارتی اہلکاروں کو حراست میں نہیں لیا۔نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارتی سفارت خانے کے اہلکار سی پیک اور بلوچستان میں تخریب کاری کرواتے تھے جبکہ ان کے رابطے کالعدم تحریک طالبان سے بھی تھے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنا یا جو ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شربت گلہ ہسپتال میں ہے جہاں اسے تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ،افغان خاتون کا کیس عدالت میں ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کیس کی تحقیقات جاری ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -