بھارتی فوج کی حراست میں شہید کشمیریوں کی 2080 گمنام قبریں دریافت

بھارتی فوج کی حراست میں شہید کشمیریوں کی 2080 گمنام قبریں دریافت
بھارتی فوج کی حراست میں شہید کشمیریوں کی 2080 گمنام قبریں دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر (کے پی آئی) بھارتی فوج کی حراست میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی مزید 2080 گمنام قبریں مقبوضہ پونچھ اور راجوری میں دریافت ہوئی ہیں۔ اس سے قبل بارہمولہ ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ میں 2126 گمنام قبروں کی نشاندہی ہوئی تھی۔ مقبوضہ کشمیر کے سرکاری انسانی حقوق کمیشن نے ریاستی حکومت کو حکم دیا ہے کہ گمنام قبروں میں دفن افراد کی شناخت کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کئے جائیں۔شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ ، فرانزک ٹیسٹ سمیت تمام طریقے اختیار کئے جائیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ دفن ہونے والے گمنام شہری کون ہیں؟

کپل شرما 2018ء میں سر پر سہرا سجائیں گے
بھارتی فورسز کی حراست میں لا پتہ ہونے والے شہریوں کے لواحقین کی تنظیم اے پی ڈی پی کے سربراہ پرویز امروز نے گمنام قبروں کے حوالے سے ریاستی انسانی حقوق کمیشن میں ایک پٹیشن دائر کی تھی۔ پٹیشن پر کمیشن نے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا تھا جبکہریاستی حکومت کے محکمہ داخلہ کے سیکرٹری نے اپنی رپورٹ انسانی حقوق کمیشن میں جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ راجوری اور پونچھ میں بھی 2021 گمنام قبروں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ریاستی انسانی حقوق کمیشن کے چےئرمین اعجاز نازکی نے محکمہ داخلہ کے سیکرٹری کی رپورٹ پر حکم جاری کیا ہے کہ گمنام قبروں میں مدفون افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے ، فرانزک ٹیسٹ سمیت تمام طریقے اختیار کئے جائیں۔
رپورٹ کے مطابق 1486 قبریں پونچھ اور 594 راجوری میں دریافت ہوئی ہیں۔ اے پی ڈی پی کے سربراہ لا پتہ افراد کے حوالے سے سرگرم ہیں۔ بارہمولہ ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ میں 2126 گمنام قبروں کے حوالے سے ان کی درخواست پر کمیشن پہلے ہی ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے چکا ہے۔ اے پی ڈی پی کا خیال ہے کہ گمنام قبروں میں وہ افراد دفن ہیں جنہیں بھارتی فوج نے حراست کے دوران قتل کر دیا اور ان کی لاشیں دفن کر دی گئیں۔

مزید :

قومی -