لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت ،گزشتہ رات سے اب تک تین سیکٹروں پر بھارتی فوج کی فائرنگ ،پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ رات سے اب تک ایل او سی کے تین سیکٹروں پر بھارت کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جس کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ۔ایل او سی کے مختلف سیکٹروں پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماﺅں کا اجلاس، حکومتی اور اپوزیشن رہنماﺅں پر مشتمل کمیٹی مشترکہ اعلامیہ تیار کرنے میں مصروف
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے وادی نیلم کے کیلر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے جواب میں پاک فوج نے بھر پور کارروائی کر کے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں۔اس سے قبل صبح 11بجکر 30منٹ پر بھارتی فوج نے نیزا پیر سیکٹر پر شدید فائرنگ کی تھی جس پر پاک فوج نے بھر پورجوابی کارروائی کی تھی ۔گزشتہ رات بھی بھارت کی جانب سے ایل او سی پر افتخار آباد سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی ،اس سیکٹر پر فائرنگ کا سلسلہ رات 12بجے سے 4بجے تک وقفے وقفے سے جاری رہا ۔پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جوب دیا جس سے بھارتی کیمپوں میں خاموشی چھا گئی ۔بھارتی فائرنگ سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔