کراچی میں نقصانات کے ازالے کے لئے سندھ حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے : وزیر اعظم

کراچی میں نقصانات کے ازالے کے لئے سندھ حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے : وزیر ...
کراچی میں نقصانات کے ازالے کے لئے سندھ حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے : وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد ہونے والے نقصانات کے بعد عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے تمام ممکنہ وسائل استعمال کیے جائیں جب کہ نقصانات کے ازالے کے لیے سندھ حکومت کو ہرممکن معاونت و مدد کی فراہمی جاری رکھی جائے۔

کشمیریوں کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیں، بھارتی حکومت کی ٹوئٹر کو درخواست
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کراچی میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو کراچی میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور لگائے گئے تخمینے پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے باعث کراچی کے عوام کی مشکلات کم کرنے اور نقصانات کے ازالے کے لیے انتظامات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں سے مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جب کہ شہر قائد کے تاجروں کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔

مزید :

قومی -