گوشواروں میں ابہام : الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نوازشریف سمیت دیگر ارکان کو نوٹس جاری کر دیے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن نے گوشواروں میں ابہام پر وزیر اعظم نوازشریف کو نوٹس جاری کر دیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے گوشواروں میں ابہام پر وزیر اعظم نوازشریف ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، خرم دستگیر ، محمد بشیر ورک سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس جاری کر دیے ۔اس کے علاوہ حمزہ شہباز کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ملالہ یوسف زئی کیلئے ایک اور اعزاز، بڑے مغربی ملک نے شہریت دینے کا اعلان کر دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے لاہور کی جائیداد سے متعلق تفصیلات طلب کی گئیں ہیں تاہم انہوں نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے ۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے سپیکر سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق کے گوشواروں کو کلیئر قرار دیا ہے۔