پی پی کی طرف میلی نظرسے دیکھنے والے سن لیں ،ہم کسی سے نہیں ڈرتے ، اسی سال الیکشن کے لئے تیار ہیں ،وزیر اعظم ہمارا ہی بنے گا:آصف زرداری

پی پی کی طرف میلی نظرسے دیکھنے والے سن لیں ،ہم کسی سے نہیں ڈرتے ، اسی سال ...
پی پی کی طرف میلی نظرسے دیکھنے والے سن لیں ،ہم کسی سے نہیں ڈرتے ، اسی سال الیکشن کے لئے تیار ہیں ،وزیر اعظم ہمارا ہی بنے گا:آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گڑی خدا بخش(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے سن لیں کہ ہم کسی سے نہیں ڈرتے، اسی سال الیکشن کے لئے تیار ہیں ، بھرپور انداز میں مقابلہ کریں گے ۔ میرا وعدہ ہے کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنا کر دوں گا اوروزیر اعظم بھی ہمارا ہی ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت کشید گی کم کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں،کوئی حیران نہ ہو : امریکی سفیر

تفصیلات کے مطابق گڑی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی 38ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نہیں سمجھتے پاکستان میں کبھی بھی انصاف ہوا ہے، ہماری پارٹی کو کبھی انصاف نہیں ملا، ہمیشہ سے ہی کردار کشی کی گئی ۔ہم پاناما کا فیصلہ آنے کا انتظار کررہے ہیں،اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہوتاہے اور کیا نہیں۔ شہید بھٹو نے پاکستان کو نیوکلیئر پروگرام دیاجبکہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان کو نیوکلیئرطاقت نواز شریف نے بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک بھی ہمارا پروگرام تھا،ہمیں افسوس نہیں کہ اس پر کون اپنا حق جتاتا ہے،سی پیک کو اپنا منصوبہ کہنے والوں کو ناچنے دولیکن تاریخ لکھے گی کہ پیپلز پارٹی نے یہ منصوبہ شروع کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کا دن ہر سال یادگار مناتے ہیں،شہیدبھٹو کے ساتھ ظلم و زیادتیاں ہوئیں۔بی بی شہید نے بھی کبھی اپنی بات نہیں کی،وہ ہمیشہ پاکستان اورعوام کی بات کرتی تھیں۔میں 15دن پنجاب میں رہا ،وہاں بلے اور کاغذی شیروں کی حالت خراب ہوگئی ہے، جب پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ  میں جاوں گاتو یہ سارے پیٹو بھاگیں گے۔موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ آج صرف بجلی دو گنی مہنگی نہیں ہوئی ، پانی کی بھی قلت ہوگئی ہے۔ ہمارے پاس فلسفہ ،سوچ اورغریبوں کے لئے پلان ہے جبکہ یہ صرف پیلی ٹیکسیوں تک جا سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -