سی پیک خطے کی ترقی کا ضامن، پاکستان امن و استحکام کا خواہاں ہے: آرمی چیف جنرل باجوہ

سی پیک خطے کی ترقی کا ضامن، پاکستان امن و استحکام کا خواہاں ہے: آرمی چیف جنرل ...
سی پیک خطے کی ترقی کا ضامن، پاکستان امن و استحکام کا خواہاں ہے: آرمی چیف جنرل باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی / لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک پورے خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، پاکستان افغانستان سمیت پورے خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کیا ۔اپنے خطاب میں انہوں نے علاقائی صورتحال، سیکیورٹی مسائل اور پاکستان اور پاک فوج کی امن و استحکام کیلئے کوششوں کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔آرمی چیف نے اپنے خطاب میں خطے کی ترقی میں سی پیک کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

آرمی چیف کا دورہ برطانیہ، بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کی ترقی میں کردار ادا کریں:جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سمیت پورے خطے میں امن کا خواہاں ہے۔اس موقع پر شرکا نے آرمی چیف کے خیالات کی تعریف کی اور پاک آرمی کی امن و استحکام کیلئے کوششوں کو سراہا۔

مزید :

قومی -