سوشل میڈیا پر بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے والے درجنوں کشمیری نوجوان گرفتار

سوشل میڈیا پر بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے والے درجنوں کشمیری نوجوان گرفتار
سوشل میڈیا پر بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے والے درجنوں کشمیری نوجوان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیر ی نوجوانوں کی جانب سے آزادی کے حق میں کی جانے والی پوسٹوں کو بنیاد بنا کر بھارتی فوج نے درجنوں افرادکو گرفتار کر لیا۔ بھارتی فوج کے مطابق کشمیر ی نوجوان آرمی کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں اور کشمیر میں مجاہدین کی سرگرمیوں کو نمایاں کرتے ہیں۔

ایران امریکی کمپنی سے 30جیٹ طیارے خریدے گا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین دن کے دوران کئی ایسے افراد پر جن پر سماجی ویب سائٹس بالخصوص فیس بک پر آزادی کے حق میں مواد، شہدا ءکی تصویریں اور ویڈیوز ”اپ لوڈ‘ کرنے کا الزام عائد کرکے، مقدمات درج کئے گئے ہیں؛ اور اِن میں سے کئی ایک کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ سرینگر کے تین پولیس تھانوں پانتہ چھوک، زکورہ اور چھانہ پورہ میں چھاپوں کے دوران درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے گرفتار کئے گئے ان ملزموں کو ’'شرپسند'‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان سائبر اسپیس کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں“اس لئے بھارتی فوج کے حوالے سے پوسٹ کرنے میں ملوث افراد کے خلاف ”سخت ترین کارروائی“ کی جا رہی ہے۔

شادی شدہ خاتون کو شوہر سے بے وفائی بے حد مہنگی پڑگئی، اپنے عاشق سمیت ہوٹل میں ایسی شرمناک ترین حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی کہ دیکھنے کیلئے دور دور سے شہری جمع ہوگئے کیونکہ۔۔۔
بھارتی عہدیداروں اور مقامی پولیس کے بیانات کے پس منظر میں سماجی ویب سائٹس پر یہ بحث چھڑ گئی کہ حکومت مقبوضہ کشمیر میں سماجی میڈیا کے استعمال پر بعض پابندیاں عائد کرکے اس کے استعمال کو محدود کرنے والی ہے۔ اکثر کی یہ رائے تھی کہ بھارت دراصل کشمیریوں بالخصوص نوجوان نسل کی طرف سے سماجی ویب سائٹس پر سیاسی آراءکے کھلے اظہار سے خائف ہے اور اس پر قدغن لگانا چاہتا ہے۔

مزید :

قومی -