”عائشہ گلالئی کو 4 سال قبل تحریک انصاف نے کہا تھا کہ شادی کر لیں اور اس کی وجہ یہ تھی کہ۔۔۔“ حامد میر نے ایک اور تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

”عائشہ گلالئی کو 4 سال قبل تحریک انصاف نے کہا تھا کہ شادی کر لیں اور اس کی وجہ ...
”عائشہ گلالئی کو 4 سال قبل تحریک انصاف نے کہا تھا کہ شادی کر لیں اور اس کی وجہ یہ تھی کہ۔۔۔“ حامد میر نے ایک اور تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کو 3 سے 4 سال پہلے کہا گیا تھا کہ ہم آپ کی شادی کروا سکتے ہیں اور اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ خیبرپختونخواہ میں بم دھماکوں کے بعد جایا کرتی تھیں اور بہت متحرک تھیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”عمران خان کی یہ چیز گم ہو گئی ہے“ وزیر بنتے ہی خواجہ سعد رفیق نے ایسا بیان دیدیا کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران معاملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور ہونے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا معاملہ عائشہ گلالئی، تحریک انصاف اور عمران خان پر منحصر ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا عائشہ گلالئی اپنے الزامات کو ثابت کرنے کیلئے کمیٹی کے سامنے ثبوت پیش کریں گیں۔ اور اگر انہوں نے ثبوت پیش کر دئیے تو کیا عمران خان جوابی طور پر اس کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا دفاع کریں گے؟ اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی اس کمیٹی کا بائیکاٹ کرتی ہے یا نہیں، اگر انہوں نے بائیکاٹ نہ کیا اور عمران خان نے کمیٹی کے سامنے آ کر اپنا جواب دیدیا تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے لیکن اگر یہ عدالتوںمیں چلا گیا تو طویل ہو جائے گا۔
حامد میر نے انکشاف کیا کہ عائشہ گلالئی کو 3 سے 4 سال پہلے یہ کہا گیا تھا کہ ہم آپ کی شادی کروا سکتے ہیں اور وہ اس لئے کہا گیا تھا کہ وہ خیبرپختونخواہ میں بم دھماکوں کے بعد جاتی تھیں اور بڑی متحرک تھیں۔ پارٹی چاہتی تھی کہ ان کے بارے میں کوئی بات نہ ہو تو ان کو ایک مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ شادی کر لیں اور عمران خان کا موقف ہے کہ اتنی سی ہی بات تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ عائشہ گلالئی نے مجھے عمران خان کے میسیجز دکھائے کیونکہ۔۔۔“حامد میز نے نئی بات کہہ دی، ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
اب شادی کس سے کر لیں اور اس پر عائشہ گلالئی یا ان کے والد اوربھائی کا کیا ردعمل تھا، عائشہ گلالئی نے اس معاملے پر کچھ بتایا بھی ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ عمران خان اور عائشہ گلالئی کمیٹی کے سامنے اپنا موقف دیدیں، کیونکہ عائشہ کے پاس جو پیغامات ہیں، جن کا وہ دعویٰ کرتی ہیں، تو اسی طرح کے پیغامات عمران خان کے پاس بھی ہوں گے اور ان کا موقف ہے کہ بیہودہ پیغام کبھی نہیں بھیجا تو وہ بھی اپنا موقف کمیٹی کے سامنے رکھ دیں کیونکہ اگر عدالت میں معاملہ گیا تو پارلیمینٹ کی تضحیک کا امکان زیادہ ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -