ہارٹ آف ایشیاءمیں گئے ہوئے سرتاج عزیز کو بھارت نے ’قید‘ کردیا

ہارٹ آف ایشیاءمیں گئے ہوئے سرتاج عزیز کو بھارت نے ’قید‘ کردیا
ہارٹ آف ایشیاءمیں گئے ہوئے سرتاج عزیز کو بھارت نے ’قید‘ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

امرتسر (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دشمنی میں بھارت ویانا کنونشن بھی بھول گیا اور اس کی سر عام دھجیاں بکھیرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو نہ صرف گولڈن ٹیمپل کا دورہ کرنے سے روک دیا بلکہ انہیں پاکستانی صحافیوں کے وفد سے بات بھی نہیں کرنے دی گئی جبکہ انہیں اپنے ہوٹل کے کمرے تک محدود کردیا گیا ہے۔

افغان صدر نے بھارت میں پاکستان کے خلاف پھر زہر اگل دیا ، ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب میں پاکستان پر طالبان کوپناہ دینے کا الزام لگا دیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز 2 روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت کے شہر امرتسر میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کانفرنس کے اختتام پر گولڈن ٹیمپل جانے کا ارادہ بنایا۔ سرتاج عزیز جیسے ہی پاکستانی صحافیوں کے 9 رکنی وفد کے ہمراہ گولڈن ٹیمپل جانے کی تیاری کرنے لگے تو انہیں سکیورٹی کا بہانہ بنا کر وہاں جانے سے روک دیا گیا۔

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری،افغان مہاجرین کی 30سال سے میزبانی پر پاکستان اور ایران کا کر دار قابل تحسین

علاوہ ازیں مشیر خارجہ نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس کرنا تھی جس میں صرف پاکستانی صحافیوں نے شرکت کرنی تھی تاہم بھارتی حکام نے انہیں اس پریس کانفرنس سے بھی روک دیا ۔بھارت کے سکیورٹی حکام نے کانفرنس کے اختتام پر سرتاج عزیز کو ان کے ہوٹل کے کمرے میں پہنچایا اور اس کے بعد ان پر کہیں بھی جانے پر پابندی عائد کردی ۔ مشیر خارجہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف اور صرف اپنے ہوٹل سے پاکستان واپسی کیلئے ایئر پورٹ ہی جاسکتے ہیں اس کے علاوہ انہیں کہیں بھی جانے کی اجازت نہیں ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -