پاکستان امن کےلیے اپنے حصے اور وسائل سے ز یادہ کردارادا کرچکا ,افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرناضروری ہیں:آرمی چیف

پاکستان امن کےلیے اپنے حصے اور وسائل سے ز یادہ کردارادا کرچکا ,افغانستان میں ...
پاکستان امن کےلیے اپنے حصے اور وسائل سے ز یادہ کردارادا کرچکا ,افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرناضروری ہیں:آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کےلیے اپنے حصے اور وسائل سے ز یادہ کردارادا کرچکا ہے افغان مہاجرین کی باوقاراوروقت پرواپسی جلدہونی چاہیئے افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرناضروری ہیں،پاکستان میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے ختم کردیئے پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں، پاکستان ذمہ دارملک کی حیثیت سے ر کاوٹوں کے باوجودامن کیلیے کرداراداکرتارہے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے جی ایچ کیومیں ملاقات کی ،ملاقات کے دوران آرمی چیف نے بھارت کی جانب سے پا کستان کیخلاف افغان سرزمین کے ا ستعمال پراظہارتشویش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوامریکاسے ہم آہنگی کے سوا اورکسی چیز کی ضرورت نہیں پاکستان امریکاکےساتھ باہمی تعلقات چاہتاہے خطے میں امن کیلئے امریکاکاتعاون قابل ستائش ہے۔ملاقات میں امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کررہے پاکستان کے سا تھ مل کرکام کرناچاہتے ہیں امریکاپاکستان کے تحفظات دورکرنے کیلئے تیارہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق امریکی وزیر دفاع نے پاکستان کے مسلح افواج کی تعریف کی، انہوں نے دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کے مو ثرآپریشن کوسراہا انہوں نے چنددہشتگردوں کے ا فغانستان میں دہشتگردی کیلیے پاکستانی علاقے کے ا ستعمال پرمیٹس نے تحفظات کا اظہار کیا۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جیمزمیٹس کے مو قف کوسراہا اورخطے میں امن کیلئے حمایت کایقین دلایا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

قومی -اہم خبریں -