الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز سے متعلق نئے اعدادو شمار جاری کر دیئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد سے متعلق نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے سال انتخابات کے دوران ووٹروں کی تعداد 8 کروڑ 61 لاکھ کے لگ بھگ تھی جس میںنئے ووٹرز کے شامل ہونے کے بعد 2 لاکھ کا اضافہ ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ووٹروں کی نئی تعداد 8کروڑ63لاکھ65 ہزار 425ہے جو آبادی کا 57.36 فیصد ہے۔
مزید تین دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری، 13 جنوری کو پھانسی ہو گی
نئے افراد کی شمولیت کے بعد رجسٹرڈ ووٹروں میں سے 33لاکھ30 ہزار427کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 6لاکھ20ہزار ووٹرز موجود ہیںاور قبائلی علاقوں اور فاٹا میں 17لاکھ29ہزار57 ووٹرز رہائش پذیرہیں۔