ٹورنٹو : پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی کے دوران ایئر فرانس کی پرواز سے ٹکرا گیا ،مسافر محفوظ

ٹورنٹو : پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی کے دوران ایئر فرانس کی پرواز سے ٹکرا گیا ...
ٹورنٹو : پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی کے دوران ایئر فرانس کی پرواز سے ٹکرا گیا ،مسافر محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور سے ٹورنٹو جانے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئر فرانس کے طیارے سے ٹکرا گیا ۔

جیو نیوز کے مطابق لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 789ٹیکسی کے دوران ایئر فرانس کے طیارے سے جا ٹکرائی جس سے طیاروں کے پروں کو نقصان پہنچا ہے تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

سڈنی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پھر سے مشکلات کا شکار، لائیو اپ ڈیٹس کیلئے یہاں کلک کریں

ایئر فرانس کا طیارہ ٹورنٹو کے پیئر سن انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل تھری پر کھڑا تھا کہ پی آئی اے کا طیار ہ ٹیکسی کے دوران اس سے جا ٹکرایا ۔ حادثے کے بعد مسافر وں کو سامان کے حصو ل میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایئر پورٹ پرفلائٹ آپریشن کچھ دیر کیلئے معطل کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -