پنجاب پولیس نے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے عوام کو اہم ہدایات جاری کر دیں
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس نے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے عوام کیلئے 19نقات پر مشتمل اہم ہدایت نامہ جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے جاری کر دہ ہدایت نامے میں کہاہے کہ عوام بازاروں ،ہوٹلوں اور رش والی جگہوں کے غیر ضروری دوروں سے گریز کریں ،مسافر بس ،ٹین یا ویگن میں بیٹھتے ہوئے اپنی سیٹ کے نیچے ضرور دیکھیں ،دوران سفر گاڑیوں کے شیشے بند رکھیں ،صبح نوکری پر جانے کیلئے گاڑی سٹار ٹ کرنے سے قبل بونٹ ،سیٹیں اور گاڑی کے شیشوں کوا چھی طرح چیک کریں ،اپنے پڑوسیوں سے متعلق معلومات رکھیں کہ کون آپ کے پڑوس میں رہتاہے اور وہ کیا کام کرتا ہے ،اس کا تعلق کس قسم کے لوگوں سے ہے ۔