جے آئی ٹی میں حسین نواز کی تصویر سب سے پہلے کن 2 لوگوں نے بیک وقت ٹوئٹ کی،ایک تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی لیکن دوسرا نام ایسا کہ جان کر عمران خان کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

جے آئی ٹی میں حسین نواز کی تصویر سب سے پہلے کن 2 لوگوں نے بیک وقت ٹوئٹ کی،ایک ...
جے آئی ٹی میں حسین نواز کی تصویر سب سے پہلے کن 2 لوگوں نے بیک وقت ٹوئٹ کی،ایک تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی لیکن دوسرا نام ایسا کہ جان کر عمران خان کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے وقت حسین نواز کی لیک ہونیوالی تصویرسب سے پہلے جن 2 لوگوں نے سوشل میڈیا پر بیک وقت ٹوئٹ کی ان میں سے ایک تو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی تھے جبکہ دوسرا نام تجزیہ کار زید حامد کا ہے جن کو ہمیشہ ہی اپنے تجزیوں کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے  اور زید حامد ہی وہ شخصیت ہیں جن کو مبینہ طورپر سعودی عرب میں قید کیا گیا تھا۔

زید حامد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے طنز کے نشتر برساتے ہوئے لکھا کہ ”جب سیسلین مافیا کو پکڑا جائے اور تفتیش کی جائے،پھر گاڈ فادر بھی اسی طرح دکھتا ہے“۔

سی سی ٹی وی کیمرے سے بنی ویڈیو میں یہ آدمی اس لڑکی کا ہاتھ پکڑ کر لے جارہا ہے، لیکن دراصل یہ کون ہے اور اگلے ہی لمحے اس نے کیا حرکت کرڈالی؟ تفصیل سامنے آئی تو ہنگامہ برپاہوگیا، جان کر ہر لڑکی گھبراجائے...یہ بھی پڑھیں

دوسری طرف پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”کارروائی کو ٹی وی پر براہ راست دکھانا چاہیے تاکہ سب کو پتہ چل سکے کہ جے آئی ٹی میں کیا ہورہا ہے،یہ موٹو گینگ کو میڈیا پر فضول باتیں کرنے سے بھی روکے گا“۔

حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی تصویر لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا ہے اور لوگوں کی جانب سے جہاں اس تصویر کو لیکر مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے تو وہیں یہ سوال بھی اٹھایا جارہا ہے کہ اتنی حساس جگہ سے یہ تصویر کیسے لیک ہوگئی اور اس کے پیچھے کون سے محرکات ہیں ۔ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ جے آئی ٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کس نے یہ تصویر لیک کی ہے؟یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے جس پر پی ایم ایل (ن) پہلے ہی اعتراض اٹھا چکی ہے۔
تصویر کے سامنے آنے کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ یا تو یہ کام کرنے کا مقصد جے آئی ٹی کے کردار کو مشکوک بنانا ہے اور یا پھر یہ تصویر حسین نواز کے جے آئی ٹی ارکان پر اعتراضات کو درست ثابت کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے،لیکن جو بھی ہے اس تصویر کے لیک ہونے کے بعد جے آئی ٹی کارروائی پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگ چکا ہے اور عوام کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اس کے پس پردہ عناصر کو سامنے لایا جائے۔

مزید :

قومی -